کورونازدہ اہم علاقے کھول دیئے گئے!

لاہور(ویب ڈیسک‘مانیٹرنگ ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے پہلے فیز میں بند ہونے والے لاہور کے 61 علاقے کھل گئے، 7علاقوں کی بندش میں تین روز کی توسیع کر دی گئی۔صباح نیوز کے مطابق جوہرٹان میں اے بلاک، بی ون، ای، ایف ٹو بلاک، جی بلاک، ایچ، جے، آر بھی کھول دیا گیا۔ کینال ویو سوسائٹی، واپڈا ٹاؤن، پی سی ایس آئی آر کے علاقے کھول دیئے گئے۔ ڈی ایچ اے فیز ون کے تمام سیکٹر کھول دیئے گئے۔عسکری ٹین، ڈی ایچ اے فیز تھری اور فائیو بھی کھولنے والے علاقوں میں شامل ہیں۔ اولڈ انار کلی، کریم پارک، حکیم والا بازار، چھوٹا ساندہ کو کھول دیا گیا۔ شاد باغ محلہ گول باغ کے علاقے کی سیل گلیوں کو بھی کھول دیا گیا، واہگہ کے علاقے میں گلی نمبر 10، محلہ شاہ نورداروغہ والا کو کھول دیا گیا۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں