کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل نے بھی سر پکڑ لیا!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اجلاس بلانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگین صورتحال کا اعتراف ہے۔ پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔یواین سیکیورٹی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دوبارہ زیربحث آئی اور عالمی سطح پرتسلیم شدہ تنازعہ سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر ہیعمران خان نے اعادہ کیا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کے کونسل نے حال ہی میں دوسرا اجلاس چین کے درخواست پر طلب کیا تھا۔کونسل کے تمام15 اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبروبربریت کے سبب کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں