کشمیر جل رہا ہے‘اتنا ظلم بڑھ گیا کہ فردوس عاشق اعوان نے عوام سے بڑی اپیل کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)معاون خصوصی وزیر اعظم فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر کشمیریوں کو نہیں بھولیں گے‘کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت عید سادگی سے منائے گی جبکہ عوام سے بھی عید سادگی سے منانے کی اپیل ہے وزیر اعظم ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں‘کشمیر جل رہا ہے اور لہو لہان ہے‘ حکومت عید الضحی سادگی سے منائیگی‘ عید کے موقع پر کشمیریوں کی قربانی کو نہیں بھولنا چاہیے‘ پلیٹ گن سے کشمیریوں کی جدو جہد کم نہیں ہوگی‘ انہوں نے بتایا کہ کشمیریوں پر بھارتی غاصبانہ فوج نے عید الضحی کے موقع پر بھی مساجد کے دروازے بند کردئیے ہیں مظلوم کشمیریوں پر سیاست نہیں کی جاسکتی‘پاکستان کشمیریوں کی جدو جہد رائیگاں نہیں جانے دیگا‘انہوں نے مزید کہا کہ برہان وانی ایک جرات مند کشمیری نوجوان تھا جس نے بھارتی فوج اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا برہان وانی پاکستان کے ہر نوجوان کیلئے رول ماڈل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں