کرتار پور‘ نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کیلئے ایسے ایسے الفاظ بول دئیے کہ جان کر سب حیران ہو جائینگے

کرتار پور (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ نے نریندر مودی کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا مودی صاحب میں آپ کو منا بھائی والی جھپی بھیج رہا ہوں، مودی صاحب جھپی لے لو، میں جھپی ڈالنے کیلئے تیارہوں، مجھے بلا و گے تو میں زور دار جھپی ڈالوں گا،خا ن صاحب میں مودی صاحب کو بھی مبارک دے رہاہوں، پھر نہ کہنا، چاہے میری سیاسی لڑائی ہو یا میری زندگی گاندھی کے اہل خانہ کے نام ہو،وزیراعظم عمران خان دلوں پر راج کرتے ہیں، عمران خان کی خاطر میں دل کا نذرانہ لے کر آیاہوں،عمران خان کے احسان کو کوئی نہیں مٹا سکتا۔آئی این پی کے مطابق کرتارپورراہداری منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہاکہ آج کادن تاریخی ہے اور عمران خان نے اسے تاریخی بنایا ہے، نوجوت سنگھ سدھو نے شاعری کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کے تعریفوں کے پل بندھے۔ انہوں نے کہا کہ 14کروڑ سکھ آپ کو جہاں لے کر جائیں گے عمران خان آپ سوچ بھی نہیں سکتے،یہ 14کروڑ سکھ پاکستان اور عمران خان کی آواز بنیں گے،آج عمران خان نے یاروں کی یاری نبھائی ہے، نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ 70سال بعد اور چار نسلوں کے گزر جانے کے بعد آج دونوں ملکوں کے درمیان رکاوٹیں اور تاروں کو ہٹایا ہے۔ انہوں نے پاکستانی آرمی چیف کے ساتھ گلے ملنے کاجواب بھی شاعری میں دیا۔ نوجوت سندھ نے کہا کہ سکندر اعظم نے اپنی طاقت سے دنیا فتح کی،لیکن عمران خان نے محبت سے دلوں کا مسخر کیا ہے، عمران خان نے دلوں پر راج کیا ہے، اگر مسائل جپھی ڈالنے سے حل ہوسکتے ہیں تو سرحدوں پر خون خرابے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 72سال سے کسی نے بھی سکھوں کی آواز نہیں سنی، نفع و نقصان میں رہے لیکن ببر شیر عمران نے یہ راستہ کھول کے دکھا دیا ہے، برصغیر کے بٹوارے کے زخموں پر راہداری کے ذریعے مرہم رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان محبت میں نفع نقصان نہیں دیکھتے ہیں جبکہ سیاستدانوں کا دل چڑیا جیسے ہوتے ہیں لیکن عمران خان کا دل سمندر جیسا وسیع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سکھ ایک سکھ سوا لاکھ کے برابر آواز ہے جبکہ آج سرحدوں کو کھولنے کی تمنا دل میں لے کر آیا ہوں۔ نوجوت سدھو نے کہا کہ آج مودی کو بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اور مودی صاحب کو منا بھائی ایم بی بی ایس والی چبھی بھیجتا ہوں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان دلوں پر راج کرتے ہیں، عمران خان کی خاطر میں دل کا نذرانہ لے کر آیاہوں، سکندر نے ڈرا کر دنیا جیتی لیکن عمران خان دل دے کر دنیا جیتی ہے، کچھ عمران خان جیسے لوگ ہوتے ہیں تو تاریخ بنایا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بڑے بڑے قائدین دیکھے لیکن ان کے دل چڑی جتنے تھے لیکن عمران خان کا دل سمندر جیساہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں