ڈینگی کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ!

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) ملتان میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں مزید 5 مریض نشتر ہسپتا ل داخل کروا دیئے گئے۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد 13 ہو گئی۔ڈینگی خطرہ بن کر ملتانیوں کے سر پر منڈلانے لگا۔ ڈینگی سے متاثرہ مزید پانچ مریض نشتر ہسپتا ل لائے گئے۔ نشتر ہسپتا ل کے آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی کے شبہ میں داخل مریضوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی جن میں سے 9 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ایک مریض کی رپورٹ منفی آئی جبکہ تین مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ڈینگی لاروے کی تلفی کے لئے محکمہ صحت کی پالیسیاں تاحال کارگر ثابت نہیں ہو سکیں۔ یونیورسٹی، کالجز اسکول، ہسپتا ل، معروف فوڈ چینز اور سرکاری اداروں سے برآمد ہونے والا ڈینگی لاروا محکمہ صحت کے لئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ ڈینگی سرولینس ٹیم کو دو سو سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا ملا ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے شہریوں کی پریشانی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں