چودھری شوگر ملز کیس‘مریم نواز مزید مشکلات میں پھنس گئیں!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے ملزمان کو 4 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نعیم ارشد نے کیس کی سماعت کی۔ آئی این پی کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے سماعت کی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی صدر مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت میں نیب کی جانب سے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی۔مریم نواز کے وکلا کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت نہیں کی گئی، وکیل نیب نے کہا مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے، 1990 کی دہائی کی ٹرانزیکشن کی تحقیقات کرنی ہیں۔احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کر تے ہوئے دونوں کو 4 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں