پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا صحافیوں کیساتھ برا سلوک!

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر منظور وسان نے سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں صحافی کا موبائل فون چھین لیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب منظور وسان آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔پیشی کے بعد جب صحافیوں نے ان سے سوال کرنے کی کوشش کی تو پی پی پی رہنما نے ان کا موبائل فون چھین لیا اور ان کے حامیوں نے بھی احاطہ عدالت میں صحافیوں کو دھکے دیے۔بعدازاں منظور وسان اور ان کے ساتھی صحافیوں کو دھکے دے کر چلے گئے۔اس سے قبل کیس میں منظور وسان کی ضمانت میں توسیع ہوگئی اور سماعت 9سمبتر تک ملتوی کردی گئی۔عدالت میں نیب کے وکیل نے کہاکہ ہم نے تحقیقات شروع کردی ہے اور مزید مہلت دی جائے۔عدالت نے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 9 سمتبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں