پرویز رشید سینیٹ انتخابات کیلئے نا اہل!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار دے دیا۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے بطور الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل پرویز رشید کی سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

آئی این پی کے مطابق لیگی رہنما پرویز رشید عدالت میں پیش ہوئے۔ پرویز رشید نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ریٹرنگ آفیسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے، ریٹرنگ آفیسر کے اعتراض دور کرنے لیے تگ و دو کی لیکن اعتراض دور نہیں کیے گئے، الیکشن کمیشن کے اعتراض پر رقم جمع کرانے کے لیے تیار ہوں،

الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے، الیکشن ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنا یا جس میں الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار دے دیا۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں