پاکستان کوگرے لسٹ میں رکھنے میں بھارتی کردار بے نقاب!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فیٹف کے سیاسی استعمال کے اعتراف پر وفاقی وزیر پٹرولیم حماد اظہر نے بھارت کو کرارا جواب دیا ہے،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے موقف کی تصدیق کردی ہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کا تیکنیکی معاملہ سیاسی بناکر خراب کررہا ہے،حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ہماری پیشرفت سے انکار نہیں کیاجاسکتا،جلد ہی ہم اپنے دونوں ایکشن پلان مکمل کرلیں گے، واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے بی جی پی رہنماؤں کے سامنے اعتراف کیا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا، ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں