پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا واضح ایجنڈا ہے، پی ڈی ایم عوام کو گمراہ نہ کرے،وزیر خارجہ!

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا واضح ایجنڈا ہے، پی ڈی ایم عوام کو گمراہ نہ کرے،پی ڈی ایم جماعتوں میں اتحاددکھائی نہیں دیتا،جلدبکھرجائیں گے،پی ڈی ایم جماعتوں میں یکسوئی نہیں رہی،

اگربراڈشیٹ معاملے پر اپوزیشن کا دامن صاف ہے تو گھبرانا نہیں چاہیے،براڈ شیٹ کا معاہدہ کس نے کیا اس میں پی ٹی آئی کا کوئی عمل دخل نہیں تھا،موجودہ حکومت سابق حکومت کابویاکاٹ رہی ہے،ماضی کی حکومتوں نے مہنگے گیس کے معاہدے کیے،اپوزیشن ہم سے حساب مانگتی ہے،ہم حساب دیں گے،ماضی کی حکومت گیس کی قیمت میں اضافے کی ذمہ دارہے۔

آئی این پی کے مطابق اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگربراڈشیٹ معاملے پر اپوزیشن کا دامن صاف ہے تو گھبرانا نہیں چاہیے،براڈ شیٹ کا معاہدہ کس نے کیا اس میں پی ٹی آئی کا کوئی عمل دخل نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ گیس کے معاہدے کون سی حکومتوں نے کیے،یہ ن لیگ کے معاہدے ہیں آج یہ کہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے،پی ڈی ایم جماعتوں میں اتحاددکھائی نہیں دیتا،جلدبکھرجائیں گے،

پی ڈی ایم جماعتوں میں یکسوئی نہیں رہی،پی ٹی آئی عدم اعتمادکی تحریک کوشکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،عمران خان کوپاکستان کے عوام نے منتخب کیا،آٹا،چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہیں،موجودہ حکومت سابق حکومت کابویاکاٹ رہی ہے،ماضی کی حکومتوں نے مہنگے گیس کے معاہدے کیے،اپوزیشن ہم سے حساب مانگتی ہے،

ہم حساب دیں گے،ماضی کی حکومت گیس کی قیمت میں اضافے کی ذمہ دارہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتاہے،افغانستان میں امن عمل سے متعلق نئی امریکی انتظامیہ کوخطوط لکھے،پاکستان ہمسایہ ممالک کیساتھ بہترتعلقات کاخواہاں ہے، ترکی اورآذربائیجان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں

،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا واضح ایجنڈا ہے، پی ڈی ایم عوام کو گمراہ نہ کرے، انہوں نے کہا کہ اقلیتیں خودکوبھارت میں غیرمحفوظ تصورکررہی ہیں،کشمیر پر ہماری پالیسی واضح ہے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں