پاکستان میں کورونامریضوں کیلئے اچھی خبر!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام)پاکستان نے کورونا کی روسی ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دیدی۔صباح نیوز کے مطابق روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی

جونجی فارما سیوٹیکل کمپنی کو دی گئی۔روسی ویکسین 2 ہفتوں تک پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔ حکام کے مطابق روسی ویکسین کورونا وبا کے خلاف 92فیصد موثر ہے جس کی پہلی کھیپ رواں مہینے کے آخر میں پاکستان پہنچے گی، پہلی کھیپ پچاس ہزار خوراکوں پر مشتمل ہوگی۔

روسی ویکسین کو منفی18 ڈگری پر سٹور کرنا لازمی ہے، خدشہ ہے کہ روسی ویکسین بھارت کے مقابلے پاکستان میں دگنی قیمت پر مہیا کی جائے گی۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں