پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا عید الفطر کل ہوگی!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)شوال المکرم 1441ہجری کا چاند نظر آگیا، آج اتوار کو ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی، مفتی منیب نے کہاہے کہ کورو نا کی صورتحال اور طیارہ حادثہ کے پیش نظر عید سادگی سے منائیں،وزیراعظم فواد چوہدری کو دینی معاملا ت میں مداخلت سے روکیں،۔ آئی این پی کے مطابق ہفتہ کو شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلا س مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں محکمہ موسمیات کراچی کمپلیکس میں ہوا۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ زونل کمیٹی ممبران اور بحریہ کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ تکنیکی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی اجلاس میں شامل تھے۔ جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں زونل اور ضلع کی سطح پر مقامی کمیٹیوں کے اجلا س ہوئے جنہوں شہادتیں لیں۔ جس کے بعدمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلا س مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے پریس کانفرنس میں شوال المکرم 1441ہجری کے چاند نظر آنے کا اعلا ن کیااور کہاکہ تمام شہادتوں کے بعد ہم اعلان کرتے ہیں کہ شوال کا چاند نظر آگیاہے کہ لہٰذا آج بروز اتوار عیدالفطر منائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کئی مقامات سے شہادتیں آئیں لیکن ہم نے اعتبار نہیں کیا تاہم علامہ ساجد نقوی، محمد افتخار اور دیگر اہم شخصیات نے گواہی دی تو ہم نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا اور میں اعلان کررہاہو ں کہ آج اتوار کو ملک بھر میں عید منائی جائے گی۔ مفتی منیب نے کہاکہ میں تمام مسلمانوں کو عید کی پیشگی مبارکباد دیتاہوں۔انہوں نے کہاکہ تمام مسلمان کورونا کی صورتحال کے مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید منائیں۔ او رطیارہ حادثہ کے ہیش نظر عید سادگی سے منائیں۔ انہوں نے کہاکہ طیارہ حادثہ کے پیش نظر عید سادگی سے منائیں،وزیراعظم فواد چوہدری کو دینی معاملا ت میں مداخلت سے روکیں،۔ مفتی منیب نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا ء پوری دنیا میں پھیلی ہے ہماری دعا ہے کہ ا للہ تعالی ٰ پاکستان سمیت پوری دنیا کو اس وبا ء سے نجات دلائے۔ تاہم اس سے پہلے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہفتہ کو چاند نظر آنے کے معمولی امکانات ہیں۔اس سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیاکہ ہفتہ کی شام شوال کا چاند نظرآنے کے وسیع امکانات ہیں اور عید الفطر اتوار کو ہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29دن سے کچھ زیادہ لگتاہے، سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا جب کہ چاند کی اونچائی 6.5 ڈگری ہونی چاہیے، سورج غروب ہونے اور چاند نکلنے میں 38منٹ کا فرق ہونا چاہیے، چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9ڈگری کا ہونا چاہیے جب کہ 22مئی کی رات 10 بجکر 39منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آجائے گا، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی، پسنی میں چاند 7 بج کر 36 منٹ سے 8 بج کر 14 منٹ تک چاند دیکھا جاسکتا ہے جب کہ سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی اور پسنی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے کی ہوگی، وزارت سائنس وٹیکنالوجی پاکستان کے مطابق آج اتوار کو پاکستان میں عیدالفطر ہوگی جب کہ پشاور میں بھی ہفتہ کو چاند نظرآنے کا امکان نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں