پاکستانی خاندان کو ٹرک سے کچلنے والے دہشتگرد کی تصاویر اور تفصیلات جاری

لندن (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام)برطانوی میڈیا نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کو ٹرک سے کچلنے والے دہشتگرد 20سالہ ملزم کی تصاویر اور تفصیلات جاری کردیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق 20سالہ سفاک ملزم نتھنیل والٹمین اونٹاریو میں ایک فارم کا ملازم تھا اور چھ ماہ قبل اونٹاریو کے شہر لندن منتقل ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس نے کافی عرصہ قبل اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا تھا اور کچھ ماہ قبل ہی دوبارہ اکاؤنٹ بنایاتھا۔ملزم نتھنیل پرقتل کے چار اوراقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا شکار دہشتگرد نے پاکستانی خاندان کے 4افرادکو ٹرک تلے روند ڈالا تھا۔واقعہ کینیڈا کے بشہر لندن اونٹاریو میں پیش آیا جہاں جاں بحق افراد میں ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچی شامل ہے جب کہ واقعے میں ایک کمسن بچہ زخمی ہوا۔جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹاسلمان، بہو اور کمسن پوتی جاں بحق ہوئی جب کہ 9برس کا پوتا شدید زخمی ہوا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور مقامی کینیڈین شہری ہے جسے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر قتل کے 4 اور اقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں