ٹرمپ کے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ!

واشنگٹن(مانیٹرنگ نیوز‘ صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہترین مہمان نوازی پر امریکی صدرکا شکرگزار ہوں، پاکستان کا موقف سمجھنے اور ہمارے وفد کا خیال رکھنے پرڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان افغان عمل کیلئے تمام ممکن کاوشیں کرے گا،چار دہائیوں کے تنازعے کے بعد افغانستان میں امن عوام کا حق ہے۔آئی این پی کے مطابق منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہترین مہمان نوازی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکرگزار ہوں، پاکستان کا موقف سمجھنے اور ہمارے وفد کا خیال رکھنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے مختلف حصوں کے دور کیلئے صدر ٹرمپ کی مہمان نوازی کو سراہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان افغان عمل کیلئے تمام ممکن کاوشیں کرے گا، چار دہائیوں کے تنازعے کے بعد افغانستان میں امن عوام کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی رویہ حیران کن ہے، واشنگٹن کے کیپیٹل ایرینا میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے بھرپور خیرمقدم کیا، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھرپور استقبال کا شکرگزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں