وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم جانیے!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) 70 کھرب 36 ارب روپے کا بجٹ پیش،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں گریڈ وائز اضافہ کیا جائے گا۔ گریڈ ایک سے 16 کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا‘آن لائن کے مطابق اور گریڈ 17 سے 20 کی تنخواہوں میں اضافہ 5 فیصد ہو گا، اسی طرح گریڈ 20 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے 70 کھرب 36 ارب روپے کا بجٹبجٹ پیش کیا۔ پیپلز پارٹی کے اراکین سابق صدر آصف الی زرداری کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شریک ہوئے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومتی اخراجات 460 ارب روپے سے کم کر کے 437 ارب روپے کر دیے گئے ہیں۔ 80 ہزار مستحق لوگوں کو ہر مہینے بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔ دفاعی بجٹ 1150 ارب روپے پر برقرار رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں