وفاقی بجٹ:تجارتی خسارے کم کرنے کا نیا ہدف بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) حکومت نے بیرونی خسارے میں کمی لانے کیلئے درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ بیرونی خسارے میں کمی لانے کیلئے حکومت اہم اقدامات اٹھانے جارہی ہے۔آن لائن کے مطابق درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے ذریعے بیرونی خسارے میں کمی لائی جائے گی۔ان اقدامات کے ذریعے رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے کو 13 ارب ڈالر سے کم کر کے 6 اعشاریہ 5 ارب ڈالر تک محدود کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں