وزیر داخلہ کا امن دشمنوں کو بڑا پیغام!

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک‘ ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام)وزیر داخلہ برگیڈیئر (ر)اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے میں اتنی ہمت اور طاقت ہے کہ کوئی بھی دشمن بری نظر سے ہماری طرف دیکھ نہیں سکتا۔ ہم میں اتنی ہمت اور طاقت ہے کہ ہم اپنے ملک اور اپنی سرحدوں کا دفاع کرسکیں۔ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اگر کسی دشمن نے بھی ہماری طرف نظر اٹھا کر دیکھا تو اس کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ایف سی میں خود کام کیا، مجھے مشکلات کا اندازہ ہے۔صباح نیوز کے مطابق ان خیالات کا اظہار اعجاز شاہ نے چارسدہ کے علاقہ شبقدر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کی بہت سی پلٹونیں کراچی اور اسلام آباد میں ہیں اور مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ جب بھی کوئی صوبہ یہ ادارہ وفاقی حکومت سے مدد مانگتا ہے تو وہ زیادہ کوشش کرتا ہے کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری ملے۔ ان کا کہنا تھا جوانوں کی پریڈ اور جزبہ کو دیکھ کر اور جو لوگ یہاں آئے ہیں اور اس ایونٹ کو دیکھ کر ہم اپنے دشمن اور ہمسایوں کو ایک پیغام بھیج رہے ہیں کہ ہمارے میں اتنی ہمت ہے، ہمارے میں اتنی طاقت ہے کہ کوئی بھی دشمن بری نظر سے ہماری طرف دیکھ نہیں سکتا۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہمارے میں اتنی ہمت ہے، ہمارے میں اتنی طاقت ہے کہ ہم اپنے ملک اور سرحدوں کا دفاع کر سکیں۔ خاص طور پر آج آپ کو ملنے کے بعد مجھے یہ یقین ہو گیا ہے کہ اگر ایف سی اور کانسٹیبلری کے لوگ اتنے مستعد ہیں اور انہوں نے اتنے جزبہ کے ساتھ آج کا فنگشن کیا ہے تو مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اگر کسی دشمن نے بھی ہماری طرف نظر اٹھا کر دیکھا تو اس کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں