وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج تحریک انصاف نے پہلا بجٹ پیش کیا ہے یہ بجٹ نئے پاکستان کے نظریے کی عکاسی کریگا‘ نیا پاکستان ریاست مدینہ کے اصولوں کے تحت بنے گا‘مدینہ کی ریاست جدید ریاست تھی مدینہ کی ریاست کے اصول مغربی ممالک میں ہیں‘پاکستان عظیم ملک بنے گا‘مدینہ ے ریاست کے اصول برابری کی بنیاد پر بنے تھے تفصیلات کے مطابق انہو ں نے کہا ہے کہ جب اقتدار ملا ہے پہلے دن ہی مخالفین کہتے تھے کہاں ہے نیا پاکستان یہ ہے‘پاکستان میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اتنے بڑے بڑے برج جیل میں ہونگے‘یہ ہے قانون کی بالا دستی جو آہستہ آہستہ نظر آرہی ہے‘وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب میرے نیچے نہیں‘ آج کی عدلیہ آزاد ہے نیب کا چیئرمین ہمارا لگایا ہوا نہیں‘ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے لگایا ہے‘اپوزیشن پر کیسز میں نے نہیں لگائے‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں