وزیر اعظم عمران خان ایران کیوں جا رہے ہیں ؟ جانیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) وزیر اعظم عمران خان آج(اتوار) سے ایران کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیر اعظم دورہ ایران کے دوران ایرانی سپریم لیڈر سید علی خا منہ ای سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کے دوران تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے ۔ جبکہ وزیر اعظم دورہ تہران میں دیگر علیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان دورہ ایران کے دوران پاکستانی اور ایرانی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ یہ وزیر اعظم عمران خان کا پہلا دورہ ایران ہے۔وزیر اعظم کے دورہ ایران کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیر برائے میری ٹائم افیئرز سید علی حیدر زیدی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈکٹر فہمیدہ مرزا سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں