وزیر اعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات‘کن اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا؟ جانیے آپ بھی اندر کی چھپی بات!

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورت حال سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ممالک نے دو طرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ آن لائن کے مطابق جمعہ کے روز ایرانی وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں پر انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے وفود کی سطح پر ملاقات کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک ایران تعلقات،خطے کی مجموعی صورت حال سمیت اہم امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا، بعد ازاں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ بھی پہنچے جہاں پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔قبل ازیں وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، دو طرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور امریکا اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی پر بھی غور کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے ایران اورامریکہ کے مابین جاری کشیدگی کے بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، بین الاقوامی سطح پرتمام اسٹیک ہولڈرز کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے۔دونوں فریقین نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ایران کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے دوطرفہ معاملات پر تعاون بددستور جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے-تمام اسٹیک ہولڈرز کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام اور کشیدگی میں کمی کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں رہے گا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان کا یہ تیسرا دورہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں