وزیرا عظم عمران خان اور افغان صدراشرف غنی کی ملاقات‘ کن اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا؟ جانیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) وزیرا عظم عمران خان اور افغان صدراشرف غنی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو وزیرا عظم عمران خان اور افغان صدراشرف غنی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی سیکیورٹی اورقیام امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس میں افغان صدر اشرف غنی کے اعزاز میں استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر افغان صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد پر دونوں ملکوں کیقومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔وزیراعظم ہاؤس میں معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں