وزیراعلی پنجاب کا ترقیاتی سکیموں کیلئے بڑا حکم!

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) وزیراعلی پنجاب نے ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی مانیٹرنگ کا موثر نظام ضروری ہے، فلاح و بہبود کے منصوبوں کے ثمرات بر وقت عوام تک پہنچیں گے۔آئی این پی کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کی مالی پوزیشن اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

عثمان بزدار نے سیکرٹریز کو ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جلد پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ کروں گا، سالانہ ترقیاتی پروگرام پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا، ترقیاتی سکیموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی،

سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مقررکردہ اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔ واضح رہے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں