وزیراعلیٰ سندھ کیساتھ کیا ہونیوالا ہے؟ جان کر جیالے پریشان ہو جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی مشکلات میں مزیداضافہ ہو گیا،جعلی بنک اکاوئنٹس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مراد شاہ کو نئے کیس میں 24 ستمبر کو طلب کر لیا۔مراد علی شاہ سے کیپٹو پاور پرا جیکٹس کی تحقیقات کی جائیں گی۔نیب ذرائع کے مطابق جعلی بنک اکانٹس کیس کی جے آئی ٹی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو 24 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو اسلام آباد میں پیش ہونیکہا گیا ہے۔مراد علی شاہ سے کیپٹیو پاورپراجیکٹس میں سبسڈی دینے پر پوچھ گچھ ہو گی۔کیپٹو پاور پرا جیکٹس میں 2 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی گئی ہے۔مراد علی شاہ سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہچانے بارے سوالات کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں