وزیراعظم نے پی ڈی ایم کا جلسہ سرکس قرار دیدیا!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ ایک سرکس تھا‘کل رات ایک سرکس ہوئی‘سرکس میں اور بھی فنکار تھے آپ کی سوئی ڈیزل پر اٹک گئی‘انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس اپنے کام اور مقام کو سمجھے‘آپ نے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے‘

مجھے کسی نے کہا بچوں اور طلبہ سے مد د مانگو‘کینسر ہسپتال بنانے کیلئے مجھے بڑی مشکل پیش آئی‘اس وقت ملک میں مہنگائی ہے جس کی کئی وجوہات ہیں‘غلط وقت پر بارشوں سے ملک میں گندم کی قلت ہوئی‘روپیہ گرتا ہے تو چیزیں مہنگی ہو جا تی ہیں‘کورونا کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا‘ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ٹائیگرز فورس کی ضرورت ہے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں