وزیراعظم نے قومی موسمیاتی تبدیلی اور وائلڈ لائف پالیسی 2021 کی منظوری دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے قومی موسمیاتی تبدیلی اور وائلڈ لائف پالیسی 2021 کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق مارگلہ ہلز میں خصوصی زون کو چیتے کے تحفظ کا علاقہ قرار دیا جائے گا جبکہ مرغزار چڑیا گھرمیں وائلڈ لائف انفارمیشن سینٹربنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں بین الوزارتی تھنک ٹینک کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔وزیراعظم نے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی امین اسلم کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے 10 ارب درختوں کے پروگرام کے باعث گرین چیمپئن کی حیثیت حاصل کی، دنیا کو ترقی پذیرممالک کی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں