وزیراعظم مدینہ منورہ پہنچ گئے،سعودی عرب کتنے دن گزاریں گے؟ عمران خان کا استقبال کس نے کیا؟جانیے اہم بڑی خبر!

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نیاستقبال کیا،سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔وائس آف ایشیا کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے بعد ازاں مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے،درود سلام پیش کیا۔ وہ یہاں سے سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض کے کے لیے روانہ ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں