وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن صدر سے ون آن ون ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال!

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر گوٹا بایا راجا پکسے سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی این پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا کے دوسرے دن کے آغاز پر سری لنکا کے صدرگوٹا بایا راجا پکسے سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد سری لنکن صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں