وزیراعظم عمران خان بڑے مشن پر۔۔۔۔ چلے گئے!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب چلے گئے، وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات میں انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی، وزیراعظم کابینہ ارکان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب سے نیویارک روانہ ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں