وزیراعظم سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات‘ کن امور پر گفتگو ہوئی ؟ جانیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کر کے وزیراعظم کو آئی ایم ایف حکام سے متعلق گفتگو پر اعتمادمیں لیا۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا وزیراعظم کو آئی ایم ایف حکام سے متعلق گفتگو پر اعتمادمیں لیاوزیراعظم سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کی ہدایت جاری کردی ہیں، بجٹ کیلئے میڈیم ٹرم اسٹریٹجی پیپر کیلئے ہدایات دے دیں۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل بھی تیز کیا جائے گا، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانا چاہتا ہے، آئی ایم ایف نے مشن جلد پاکستان بھیجنے کی کمٹمنٹ کی ہے، مشن جلد از جلد پاکستان آئے گا۔اس سے قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ نے اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے دفتر پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ریونیو اور اقتصادی امور کی وزارتیں بھی دیکھیں گے جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں