نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، وزارت داخلہ نے اجلاس آج طلب کرلیا‘وزات داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کی صبح 10 بجے ہوگا‘ فریقین کو نوٹسز جاری!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام)وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے میں ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا ہے۔وزات داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کی صبح 10 بجے ہوگا۔ ذیلی کمیٹی نے اس سلسلے میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار شہباز شریف یا ان کے نمائندے پیش ہوں جبکہ نیب کو بھی اپنا نمائندہ بھیجنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔صباح نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے فریقین کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ کمیٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹس میں پنجاب حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے میڈیکل بورڈ اور سیکرٹری صحت پنجاب کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں