نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ‘کابینہ نے فیصلے کا اختیار ذیلی کمیٹی کو دیدیا‘مزید جانیے تفصیلات میں!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) وفاقی کابینہ نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)سے نکالنے کی منظوری دے دی۔آئی این پی کے مطابق وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی ہے، ضمانت کے طور پر انہیں سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمانت وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی طرف سے شہبازشریف کے نمائندے سے مانگی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں