نواز شریف نے کبھی۔۔۔۔ نہیں ہونے دیا‘مریم نواز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف وفاق کی علامت ہے انہوں نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ وفاق کی علامت نواز شریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس ہونے نہیں دیا۔تمام صو بوں کو ساتھ لے کر چلنے والے نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی اب چیئرمین سینٹ کیلئے پھر بلوچستان کی حق میں رائے دی۔ انہوں نے مزید مسلم لیگ (ن) کے ترانے کا مصرع بھی ساتھ لکھا ”تمام صوبوں کو لایا ہے قریب ہم سب کی دلوں کی دھڑکن نواز شریف“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں