مولانا کا پلان (بی)اصل میں کیا ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر سب حیران ہو جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو سمجھ نہیں آ رہی وہ کیا کریں؟ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے، مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ مولانا فضل الرحمن پلان(بی)کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو ان کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں