منشیات سمگلنگ کیس، رانا ثنا اللہ کیلئے عدالت سے بری خبر آ گئی!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) اے این ایف حکام نے رانا ثنا اللہ کے خلاف عدالت میں چالان جمع کرا دیا۔ تفتیش میں لیگی رہنما کو قصور وار قرار دے دیا۔ چالان جمع ہونے کے بعد منشیات سمگلنگ میں گرفتار رانا ثنا اللہ کے ٹرائل کا بھی باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اے این ایف کے جج مسعود ارشد نے ملزم کو 29 جولائی کو طلب کرلیا، اے این ایف نے لیگی رہنما کی گاڑی سے ہیروئن برآمد کی تھی، رانا ثنا اللہ سمیت 5 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں