ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید67 افراد جاں بحق

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 67 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی، 2 ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 ہوگئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 14 ہزار 390، سندھ میں 4 لاکھ 45 ہزار 369، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748، بلوچستان میں 32 ہزار 591، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 863 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 85 لاکھ 21 ہزار 728 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 158 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 90 ہزار 176 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 225، سندھ میں 7 ہزار 159، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 270، اسلام آباد میں 889، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 181 اور آزاد کشمیر میں 721 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں