ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید47افراد جاں بحق، اموات کی تعداد27ہزار374ہوگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 374 ہوگئی، 2 ہزار 333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 ہوگئی۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 4 لاکھ 24 ہزار 701، سندھ میں 4 لاکھ 52 ہزار 267، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 874، بلوچستان میں 32 ہزار 796، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 264، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 472 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 864 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ ایک ہزار 178 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 139 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 40 ہزار 917 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 374 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 470، سندھ میں 7 ہزار 295، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 444، اسلام آباد میں 905، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 733 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں