ملک بھر میں عید الضحی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سادگی سے منائی جارہی ہے

اسلام آباد/لاہور/کراچی/کوئٹہ/فیصل آباد/ملتان /پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)ملک بھر میں عید الالضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے جبکہ فرزندانِ اسلام کی طرف سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ بھی جاری ہے‘ملک کے مختلف شہروں میں الصبح نماز عید ادا کی گئی‘وزیر اعظم عمران خان‘چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ‘چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ‘وفاقی وزراء‘صوبائی وزراء اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی نماز عید ادا کی تاہم حکومت کے اعلان اور اپیل پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت اور عوام کی طرف سے بھی عید سادگی سے منائی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں