ملک بحران کا شکار‘شہبازشریف نے حکومت کو اپنی یاد دلا دی!

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ الحمداللہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وافر بجلی پیدا کرنے والے کارخانے لگائے، ترسیل اور تقسیم کے نظام کی اصلاح اور ترقی سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کی۔ توانائی کے بحران سے پاکستان کی معاشی نمومسلسل متاثر ہورہی تھی جبکہ عوام شدید اذیت اور کوفت میں الگ مبتلاتھے۔آئی این پی کے مطابق ایل این جی اور کوئلے سے چلنے والے دنیا کے سستے، بہترین اورجدید پلانٹ لگائے گئے۔ تربیلا توسیع اور’ایچ وی ڈی سی‘ مٹیاری،

لاہور ٹرانسمشن لائن (3 سال میں پی ٹی آئی مکمل نہ کرسکی)۔ سستی ایل این جی اور گیس استعمال کرنے کے بجائے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے علاوہ سردیوں میں پی ٹی آئی لیڈرزیہ جھوٹ بھی بولتے رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اتنی زیادہ بجلی بنادی جس کی ملک کو ضرورت ہی نہیں تھی۔ اب گرمیوں میں پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی اورانتظامات میں ناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی کے پیدا کردہ معاشی جمود کی وجہ سے بجلی کی طلب میں پہلے ہی تیزی سے اضافہ نہیں ہورہا۔ اس پر پی ٹی آئی کے سلیکٹڈ لیڈرکی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں