مقبوضہ کشمیر کی صورتحال‘ ترجمان دفتر خارجہ کا عالمی برادری سے اہم مطالبہ‘ جان کر بھارت پریشان ہو جائیگا!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام)ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل ارکان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہیعالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس اور مودی سرکار پر دباؤ ڈالے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یو این جنرل سیکرٹری سے ملاقات کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستانی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ سلامتی کونسل اجلاس میں بتایا کہ 5اگست کے اقدام کے بعد حالات کشیدہ ہیں،پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا رہے گا‘آئی این پی کے مطابق جمعرات کومیڈیا کو دی گئی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، یو این سلامتی کونسل کا اجلاس ایک گھنٹہ جاری رہا۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ 5اگست کے اقدام کے بعد حالات کشیدہ ہیں، سلامتی کونسل ارکان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور عالمی برادری مودی سرکار پر دباؤ ڈالے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے صدور سے ملاقاتیں ہوئیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ نے یو این جنرل سیکرٹری سے بھی ملاقات کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیرخارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا رہے گا۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کا سلامتی کونسل کو متعلقہ فورم نہ کہنا بلاجواز ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے کے وزرائے خارجہ سے رابطے کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، ایلس ویلز جلد پاکستان کا دورہ کریں گی،28ممالک میں 10ہزار پاکستانی قید ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے ریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے حکام سے رابطے میں ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے اعلان کے بعد579قیدی رہا ہو چکے ہیں۔ 1500قیدی سزا پوری ہونے کے بعد رہا ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں