مقبوضہ کشمیر، کورونا نے ایک اور جان لے لی،ہلاکتیں 21ہو گئیں!

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور خاتون کی موت ہوئی ہے اور اس طرح سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے ارنہال علاقے سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ خاتون کی موت کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے، جن میں سے 19 کا تعلق کشمیر سے جبکہ 2 جموں کے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو سینے میں درد محسوس ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں آیسولیشن میں رکھا گیا تھا۔ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔وادی کشمیر میں گزشتہ 8 دنوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 10 مریض موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔ ان میں سے سات کی عمر پچاس برس سے زیادہ تھی۔اس یونین ٹریٹری میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1489 ہو چکی ہے اور جن میں سے 749 سرگرم ہیں اور 720 رو بہ صحت ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں