مسلم لیگ نون کے 20سے زائد رہنماؤں کی جلد برطانیہ روانگی کا امکان

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)برطانیہ میں لازمی قرنطینہ کی شرط ختم ہوتے ہی لیگی رہنماؤں نے ویزوں کی درخواستیں دینا شروع کر دیں،نجی ٹی وی کے مطابق نون لیگ کے قائد کو ملنے کے خواہشمند رہنماؤں نے نواز شریف سے ملاقات کے لئے کمر کس لی۔ مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت اور اراکین اسمبلی کی کثیر تعداد لندن میں نواز شریف سے ملاقاتیں کرے گی، نون لیگ کے صدر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز، احسن اقبال ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث باہر جانے سے قاصر ہیں لیکن شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، امیر مقام، خواجہ آصف، رانا تنویر لندن جانے کے لئے تیار ہیں، پارٹی کے 20سے زائد سینئر ارکان نے برطانوی ویزوں کے لیے درخواستیں جمع کرا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں