مریم نواز نے پولنگ اسٹیشنز کے باہر لیگی ووٹرز کو روکنے کا اہم ثبوت دیدیا!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) مریم نواز نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر عملہ فارغ بیٹھا تھا مگر دروازے بند رکھے گئے کیونکہ باہر صرف شیر کے ووٹرز تھے۔آئی این پی کے مطابق پیر کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولنگ اسٹیشنز کے باہر لیگی ووٹرز کو روکنے کی وڈیو شیئر کردی،

مریم نواز نے وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر عملہ فارغ بیٹھا تھا مگر دروازے بند رکھے گئے کیونکہ باہر صرف شیر کے ووٹرز تھے۔ زبردستی دروازے کھلواتے ہی ووٹرز شیر شیر کے نعرے لگاتے ہوئے اندر داخل ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ دیکھتا جا شرماتا جا۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں