مریم نواز نے ٹرین حادثے کی اصل وجہ بتا دی!

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے رحیم یار خان میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کے پے درپے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں۔جمعرات کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے رحیم یار خان میں ٹرین حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی اور ترجیحات نہ ہونا صرف تباہی نہیں بلکہ پاکستانیوں کیلئے موت بھی لارہی ہے، کسی کو کوئی پرواہ ہے نہ فکر، یہ سنگدلی نہایت حیران کن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں