مریم نواز نے شہباز شریف کا اہم راز فاش کر دیا!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بھائی کیخلاف کھڑے ہونے کی بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑے ہونے کو ترجیح دی، انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے،

وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی،شہباز شریف کی قیدات میں اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ (ن)کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔آئی این پی کے مطابق پیر کو مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف کی گرفتار ی پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کوئی غلطی نہ کریں،

شہباز شریف کو صرف اسی لئے گرفتار کیا گیا کیونکہ انہوں نے ان لوگوں کے ہاتھوں کھیلنے سے انکار کیا جو انہیں اپنے بھائی کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے۔شہباز شریف نے اپنے بھائی کے خلاف کھڑے ہونے کی بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑے ہونے کو ترجیح دی،شہباز شریف، آپ کو سلام!۔مریم نواز نے کہا کہ اگر اس ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں،

عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کیساتھ کھڑا رہا۔ یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ شہباز شریف کو گرفتار کر کہ بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے۔ شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن)کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ (ن)کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔ انشااللہ!آج ہم سب شہباز شریف ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں