مریم نوازکو نیب کا بلاوا آ گیا!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) قومی احتساب بیورو(نیب) نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کو جاتی امرہ اراضی کیس میں طلب کرلیا ہے۔ آئی این پی کے ذرائع کے مطابق نیب کی مریم نواز کو2مارچ صبح 11بجے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کیسامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مذکورہ کیس میں نیب نے سابق ڈی سی لاہور نور الامین مینگل اور احد چیمہ کو بھی شامل تفتیش کر رکھا ہے۔ خیال رہے کہ نیب مریم نواز کی اراضی کے متعلق تفتیش کر رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور نے مختلف موضع جات کی چودہ سو چالیس کنال اراضی کی رسیدیں مانگی ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں