مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو بڑا پیغام!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اپوزیشن کی زباں بند کر کے اور اظہارِ رائے پر بد ترین پاپندی لگا کر سیلیکٹڈ حکومت نہیں چلائی جا سکتی،عمران صاحب مخالف آواز بند کر کے حکومت چلائی جا سکتی تو پاکستان میں 1958 سے 2019 تک آمر کی ہی حکومت ہوتی،عمران صاحب میڈیا اور اپوزیشن کا گلا گھونٹ کر حکومت کی جا سکتی تو مشرف 2008 میں گھر نہ جاتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ مسلط کر کے جمہوریت کی تضحیک نہ کریں،عمران صاحب ہرمخالف آواز بند کر کے آمر ملک نہیں چلا سکا آپ کیسے حکومت چلائیں گے،،عمران صاحب میڈیا پہ مسلط ہو کر، قبضہ کر کے اور اپنی مرضی کی کوریج کروا کر غیر ملکی دورے کامیاب نہیں کرائے جا سکتے،عمران صاحب امریکہ میں میڈیا کی آزادی کے صحافی کے سوال میں کہتے کہ ہاں میں نے اپوزیشن کو نہ دکھانے کا حکم دیا ہے، کہیں تو سچ بولیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں