لاڑکانہ کے بعد ایڈز نے کس شہر پر حملہ کر دیا؟ جان کر سب کے ہوش اڑ جائینگے

بدین(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)لاڑکانہ کے بعد بدین میں بھی ایڈز کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں ایڈز کے مزید آٹھ کیسز سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق بدین میں ایڈز کے مزید آٹھ کیسز سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلع میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد نواسی تک جا پہنچی ہے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بدین کے مختلف علاقوں میں خون کی اسکریننگ کے دوران ایڈز کے نئے کیسز کا انکشاف ہوا۔ ساحلی علاقوں میں سب سے زیادہ اتائی ڈاکٹرز کے کلینکس ہیں۔ ساحلی علاقوں میں تاحال خون کی اسکریننگ کا عمل شروع نہ ہوسکا ہے۔واضح رہے کہ تیرہ مئی کوٹھٹھہ میں بھی ایچ ا?ئی وی کے پانچ کیسز سامنے ا?ئے تھے۔ ایڈز کنٹرول پروگرام کی فوکل پرسن ام فروہ کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ میں ایچ آئی وی کے پانچ کیس رپورٹ ہوئے۔فوکل پرسن کے مطابق مریضوں کو کراچی ریفر کر دیا گیا ہے، مریضوں میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں