قربانی کے جانوروں کا مقابلہ ، گوجرانوالہ کے 300کلو وزنی مستانہ بکرا نے لوٹ لیا


بیس واں آل پاکستان بکرا ، چھترا،بچھڑامیلہ گوجرانوالہ کے مستانہ بکرا نے لوٹ لیا ،00 3،کلو وزنی اس بکرے کے مالک فرخ نے اڑھائی لاکھ روپے کا انعام حاصل کیا۔اس بکرے نے میلے کے سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے وزنی بکرے کا ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالادوسرے نمبر پر آنے والے گوجرانوالہ ہی کے بکرے پھنے خان نامی کو 292کلو وزن پر سوا لاکھ روپے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔جبکہ تیسری پوزیشن پر لاہور کے عاطف گجر کے بکرے ٹیپو نے289کلو وزن کے ساتھ تیسرا انعام 75ہزار روپے جیتا۔فیصل آباد کے طارق مدولہ کے 1136 کلو وزنی بچھڑے کو اول آنے پر 50ہزار روپے فیضان کے1038 کلو بچھڑے نے دوسر ی پوزیشن کے ساتھ 25ہزار روپے اور عثمان کے 941کلو وزنی بچھڑے نے تیسرا انعام 10000ہزار روپے حاصل کیا ۔ مقابلے میں اول آنے والے انعام الحق گل کے بھینسے کا وزن 975کلو 500 گرام تھا جس نے 50ہزار روپے دوسری پوزیشن پر عمر گجر کا 952 کلو کا بھینسا 25ہزار اور تیسری نمبر پر اشفاق گل کا بھینسا 760کلو نے 10ہزار روپیکا انعام جیتا ۔ اس طرح اول آنے والے لاہور سے عرفان کے سب سے وزنی چھترے کا وزن 165کلو تھاجسے ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا ۔فیصل آباد کے شبیر احمد کا 150کلو کا چھترا دوسرے انعام 50 ہزار وپے کا حقدار قرار دیاگیا جبکہ تیسرے نمبر پر لاہور کے محمد عثمان کے 89 کلو وزنی چھترے کے لئے 25ہزار روپے انعام دیا گیا ۔مقابلے میں شریک طارق مدولہ کی سب سے خوبصورت بھیڑ نے اول اور دوم پوزیشن کے ساتھ 50-50ہزار روپے کے انعامات جیتے ۔ اس طرح خوبصورت بکروں کے مقابلے میں گوجرانوالہ کے بابو فرخ کے بکرے کو پہلی پوزیشن پر اور لاہور کے محمد عرفان کے بکرے کو دوسری پوزیشن پر 50- 50ہزار روپے کے نقد انعام دیئے گئے ۔ 20ا ویں آل پاکستان بکرا ، چھترا،بچھڑا، بھینسامیلہ کے چیف آرگنائزر چوہدری عطا محد گجر نے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی بہتر پرورش اور دیکھ بھال کی حوصلہ افزائی کیلئے اس مقابلے کا اہتمام ایک منظم اور مقبول ایونٹ بن چکا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی اس میلے اور مقابلے میں شرکت جانوروں کی اچھی دیکھ بھال اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے ذوق اور شوق کو پروان چڑھانے کا زریعہ بھی بن رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٓ ائندہ سال بھی 21سالانہ بکرا چھترا بچھڑا،بھینسا میلہ مزید پالتو جانوروں کے مقابلے کے ساتھ پورے اہتمام سے منعقد کیا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں