فردوس عاشق اعوان کی مریم اور بلاول پر ایسی باتیں کہ سن کر ہر کوئی مسکرانے لگ جائے گا‘آپ بھی جانیے!

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے، ملک سدھارنے کی باتیں کرنے والے ذرا یہ بتائیں کہ ملک کو اس حال تک کس نے پہنچایا؟

۔صباح نیوز کے مطابق اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین شہزادے نے تحریک عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھا جس کی تعبیر سے پہلے ہی اس کی اتحادی جماعتوں نے مخالفت کردی، جعلی راجکماری اور پرچی چیئرمین ابو بچا ؤتحریک میں ہر حربہ آزماچکے لیکن سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہ ہوا۔ اب بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سدھارنے کی باتیں کرنے والے ذرا یہ بتائیں کہ ملک کو اس حال تک کس نے پہنچایا؟ 50 سال سے ان کے آباؤ اجداد ہی اس ملک پر حکمران رہے، یہ کسی صورت میں بھی معافی تلافی اور این آر او چاہتے ہیں جو عمران خان کے وزیراعظم ہوتے کسی صورت ممکن نہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں