فردوس عاشق اعوان نے مودی کو۔۔۔۔۔ قرار دیدیا!

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک سے سامراجی نظام کو ختم کرنا وزیر اعظم کی فتح ہے، یہ حکمت سامراجی نظام کو شکست دے گی،وزیر اعظم عمران خان ضرور پاکستان میں تبدیلی لائے گی، جس کے اندر چور ہوتاہے وہ بزدل ہوتا ہے، گزشتہ دس سال میں پنجاب کا بجٹ کو خسارہ سے چلا گیا، حکومت نے خسارے سے نکالنے کیلئے موثر اقدامات کئے، حکومت بہت سے سخت فیصلے بھی کئے، جس کا آغاز وزیر اعظم نے خود سے کیا، اپنے لئے کوئی ذاتی گھر نہیں اور کیمپ آفس نہیں،صرف سیکیورٹی لی ہے جو لازم و ملزوم ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کو بچانے کے دو طریقے تھے آمدن بڑھانا اور خرچ کم کرنا، جب لیڈر ٹرینڈ سیٹ کرتا ہے تو لوگ اسے فالو کرتے ہی جب لیڈر ہی چور ہو اور کرپٹ ہو تو پھر گھر گھر سے ڈاکو نکلے گااور چور لوٹتے ہیں اور اس ملک کی اکانومی کو تباہ کرتے ہیں، آج یقین کے ساتھ کہتی ہوں ک پاکستان صادق اور امین کے پاس ہے جس کو سپریم کورٹ نے صادق اور امیں قرار دیا ہے، عمران خان نے تمام کاغذ جمع رائے ہیں عدالت میں جب اپوزیشن سے جواب مانگا جائے تو کہتے ہ یں دیوار سے لگا یاجا رہاہے، سیالکوٹ کشمیر کیلئے گیٹ وے ہے سیالکوٹی عوام نے ہمیشہ فرانٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے، 14اگست کے یوم یکجہتی کشمیر حکومتی سطح پر منائی جا رہی ہے، مودی نے کشمیر کو جیل کی طرح بنا دیا ہے،یہ پاکستانی جب پاکستان کا جھنڈا گھروں میں لہرائے تو کشمیر کا جھنڈا بھی ساتھ لہرائے گا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کا ریاستی دہشت گرد چہرہ دنیا کے سامنے رہتا ہے، تمام پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر ہیں اور کشمیریوں کی آواز بنے، جدید دور کا نیا ہٹلر جو پیدا ہوا ہے وہ مودی ہے، پاکستان یو این سلامتی کونسل میں کشمیر کا معاملہ لے کر جارہا ہے، وقت آ گیا ہے کہ آگے بڑھے اور مشکل فیصلے میں حکومت کا ساتھ دے، لا الٰہ کے ماننے والے کشمیر سے الگ نہیں رہ سکتے ہیں 15 اگست کو سیالکوٹ کی فیکٹریوں پر کالے پرچم لہرائے جائیں گے، اقوام عالم کو کشمیر کے معاملے میں بیدار ہونا ہو گا، سیالکوٹ کا پاکستان کی حیثیت میں کلیدی کردار ہے اور جب سیالکوٹ اپنے پاؤں پرکھڑا ہوتا ہے تو پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوتا ہے، سیالکوٹ میں سکل ڈویلپمنٹ یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، سکل یونیورسٹی سے سیالکوٹ کی انڈسٹری کو ہنر مند اور جدید تقاضوں پر کام کرنے والے افراد مہیا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں